ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کہاں کتنی بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے اعداد و شماری جاری کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر میں برسات کا سلسلہ جاری ہے، اب تک کہاں کتنی بارش ہوئی اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، پچھلے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارشیں لاہور میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں ہونے والی بارشوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹےمیں سب سے زیادہ بارش لاہور میں ہوئی ہے.

لاہور میں لکشمی چوک کےمقام پر 241 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، لاہور ائیرپورٹ پر 226 ملی میٹر بارش برسی، اسلام آباد میں ایئرپورٹ کے مقام پر77 ملی میٹر بارش ہوئی جب کہ بوکرہ میں 59 اور زیرو پوائنٹ کے مقام پر 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ راولپنڈی میں کچہری میں 66 اور چکلالہ میں 55 ملی میٹر بارش ہوئی، آزاد کشمیر میں برنالہ میں 87 اور راولا کوٹ میں 40 ملی میٹربارش ہوئی، خیبر پختونخوا کے علاقے مردان میں 81 اور بنوں میں 41 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں