جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف کی 90 فیصد شرائط پوری، اسٹاف لیول معاہدے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت کا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے 90 فیصد شرائط پوری کردی ہیں جس کے بعد کل اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے سالانہ ایک لاکھ ڈالر پاکستان لانے کی اسکیم ختم کردی ہے۔

- Advertisement -

پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرط پر شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد بنیادی شرح سود 21 سے بڑھ کر 22 فیصد ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو 9 ٹیبلز پر مشتمل میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسز بھیج دیا گیا ہے، اب آئی ایم ایف کی فنانشل ماہرین کی ٹیم ایم ای ایف پی کا جائزہ لے گی۔

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان آج رات اسٹاف لیول معاہدے کے لیے مذاکرات ہوں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کو حتمی شکل دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں