اتوار, جون 22, 2025
اشتہار

میڈونا کی طبیعت بگڑ گئی، آئی سی یو منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی گلوکارہ میڈونا کو طبیعت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) منتقل کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 64 سالہ گلوکارہ کو گزشتہ ہفتے بیہوشی کی حالت میں پائے جانے کے بعد نیویارک سٹی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈونا کو بےحس و حرکت پائے جانے کے بعد نیویارک سٹی کے ایک اسپتال کی انتہائی نگہداشت میں لے جایا گیا۔ 64 سالہ گلوکارہ کو اسپتال لے جانے کے بعد کم از کم ایک رات آئی سی یو میں رکھنا پڑا۔

میڈونا کے مینیجر گائے اوسری نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے گلوکارہ کی ناساز طبیعت کی تصدیق کی اور بتایا کہ 24 جون کو میڈونا کو سنگین بیکٹیریل انفیکشن ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں کئی دن تک آئی سی یو میں رہنا پڑا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میدونا کی صحت میں بہتری آرہی ہے لیکن وہ اب بھی ڈاکٹروں کی زیرنگرانی ہیں۔

مینیجر نے یہ بھی اعلان کیا کہ میڈونا کے عالمی دورے کو طبی ایمرجنسی کے باعث روک دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطاق گلوکارہ کو آئی سی یو سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور اب وہ اپنی بیٹی لورڈیس لیون کے ساتھ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں