جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے کالعدم ٹی ٹی پی کا رکن ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لکی مروت: نورنگ کے علاقے نالی چک کرم میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والا اورنگزیب عرف امیری مارا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نورنگ میں موٹرسائیکل سواروں نے کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے اورنگزیب عرف امیری پر فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگیا، فائرنگ کا واقعہ نالی چک کرم کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے میں جو شخص جاں بحق ہوا ہے اس کی شناخت اورنگزیب عرف امیری کے نام سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

بتایا جاتا ہے کہ اورنگزیب کالعدم ٹی ٹی پی کا رکن تھا جب کہ اس کی ہلاکت کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں