اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

شجاعت حسین کی ایک ہی روز میں پرویز الٰہی سے دوسری اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کیمپ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الٰہی سے ایک ہی روز میں دوسری اہم ملاقات کی۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین کچھ دیر قبل دوبارہ کیمپ جیل میں پرویز الٰہی سے ملے، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو واپسی کیلیے مزید پیشکش کر دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دوسری ملاقات 10 منٹ تک جاری رہی جبکہ پرویز الٰہی کو مزید غور کا کہا گیا، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کوشش کامیاب ہے یا ناکام۔

- Advertisement -

اس سے قبل ہونے والی ملاقات کا احوال سامنے آیا جس کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے کیمپ جیل میں پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔ اس دوران چوہدری سالک اور چوہدری وجاہت بھی موجود تھے۔

چوہدری سجاعت نے پرویز الٰہی کی خیریت دریافت کی جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کے موجودہ سیاسی حالات سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات سے قبل ڈاکٹروں کی ٹیم پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے کیمپ جیل آکر پرویز الہٰی کا طبی معائنہ کیا۔

اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان کیا بات ہوئی اس کا احوال اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں چوہدری برادران نے پرویز الٰہی کو خاندان میں واپسی کا مشورہ دیا تاہم پی ٹی آئی صدر نے دوبارہ اپنے مؤقف کو دہرایا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری برادران نے ان سے کہا کہ وہ اس معاملے پر مزید سوچ لیں آپ سے پھر ملاقات ہوگی، دوبارہ سوچنے کے مشورے پر پرویز الٰہی خاموش رہے، چوہدری برادران اور پرویز الٰہی کے درمیان کچھ دن بعد ایک اور ملاقات کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں