جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کی وجہ سے ہوٹلوں کے کرائے میں کئی گُنا اضافہ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کے اعلان کے بعد ٹکٹس بکنگ اور میچز وینیوز کے قریب ہوٹل بکنگ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

کرکٹ کی دنیا میں اہم ترین میچ پاکستان اور بھارت کے مابین ہوتا ہے جسے دیکھنے کیلئے نہ صرف دونوں ممالک کے لوگ شدت سے منتظر ہوتے ہیں بلکہ غیر ملکی اور دیگر کھیلوں سے وابستہ لوگ بھی اسے دیکھنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔

- Advertisement -

15 اکتوبر کو ہونے والے میچ کیلئے تیاریاں بھرپور انداز سے جاری ہیں، میچ دیکھنے کیلئے احمد آباد سٹیڈیم کے قریب تمام ہوٹلز کے کمرے بک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے بعض ہوٹلز لاکھوں کرایہ لینے لگے۔

ورلڈ کپ میں کونسی ٹیمیں فیورٹ ہیں؟ وریندر سہواگ نے بتادیا

ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ احمد آباد میں شیڈول پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کیلئے ابھی سے ہوٹلوں میں بکنگ شروع ہو گئی ہے اس لئے ہوٹل مالکان نے کرائیوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاک بھارت میچ کے دوران ہوٹلز کی بکنگ کی معلومات کے مطابق ڈیلکس کمرے کی قیمت 5 ہزار 699 روپے سے بڑھا کر 71 ہزار 999 بھارتی روپے کردی گئی ہے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کا ٹرمپ کارڈ کون ہوگا؟

اس کے لاوہ ایس جی ہائی وے پر واقع رینیسنس احمد آباد ہوٹل نے میچ کے روز کمرے کی بکنگ 8 ہزار سے بڑھا کر 90 ہزار 679 بھارتی روپے تک کردی ہے۔

میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں کوالیفائر ون کے خلاف میچ سے کرے گا۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔؎

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی ٹکٹوں کی بکنگ کے حوالے سے ابھی اعلان ہونا باقی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں