13 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ میں پاکستان کا ٹرمپ کارڈ کون ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ورلڈ کپ رواں سال بھارت میں شیڈول ہے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کا ٹرمپ کارڈ کون سا کھلاڑی ہوگا یہ میتھو ہیڈن نے بتا دیا ہے۔

پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے رواں برس پڑوسی ملک اور روایتی حریف بھارت جانا ہے۔ یوں تو قومی ٹیم میں کئی اسٹار کھلاڑی شامل ہیں جن میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، حارث رؤف سمیت کئی نام آتے ہیں جو تن تنہا اپنی پرفارمنس سے کسی بھی ٹیم کے خلاف میچ جتوانے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔

تاہم سابق آسٹریلوی اسٹار میتھیو ہیڈن نے ورلڈ کپ میں اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان کو پاکستانی ٹیم کے لیے ٹرمپ کارڈ قرار دے دیا ہے۔

- Advertisement -

میتھو ہیڈن نے اپنی پیشگوئی کو درست ثابت کرنے کے لیے بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کی مثال دی اور کہا کہ جس طرح جڈیجا اپنی ٹیم کے لیے تینوں شعبوں میں کار آمد ہیں اسی طرح شاداب خان بھی تینوں شعبوں کے ماہر کرکٹر ہیں اور اسی بنیاد پر وہ کہتے ہیں کہ اس بار بھی شاداب گرین شرٹس کیلیے اہم ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ شاداب خان جو قومی ٹیم میں نائب کپتان کی ذمے داریاں بھی انجام دے رہے ہیں کئی بار اپنی بولنگ اور بیٹنگ سے پاکستان کو فتح یاب کرا چکے ہیں اور دنیا ان کی صلاحیتوں کی معترف ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں