ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کرغزستان، پاکستانی سفیر کی پاکستانی طلبہ کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر حسن ضیغم کا کہنا ہے کہ طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، طلبہ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں۔

پاکستانی سفیر کے مطابق کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے نے طلباء و طالبات کیلئے رابطہ ٹیلیفون نمبر جاری کردیا ہے۔ایمرجنسی کی صورت میں 00996507567667 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانی طلبا کے ہاسٹل پر مشتعل افراد نے حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلباء کے درمیان کشیدگی میں پاکستانی طلباء بھی زد میں آگئے۔

اس حوالے سے کرغزستان میں زیر تعلیم ڈاکٹر ورشا نے روتے ہوئے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ہمارے ساتھ بہت برا ہوا ہے، کل عرب ممالک کے کچھ طلبہ سے مقامی لوگوں کا جھگڑا ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہاسٹل پر حملہ کرنے والے بلوائی بہت بڑی تعداد میں تھے جنہوں نے آج یہاں بہت زیادہ توڑ پھوڑ کی اور پاکستانی طلبہ و طالبات کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر حملہ، متعدد زخمی

ڈاکٹر ورشا نے بتایا کہ ہم نے باتھ روم میں چھپ کر اپنی جانیں بچائی، ہاسٹل میں 500کے قریب پاکستانی طلبہ و طالبات موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں