اسلام آباد: 9 مئی کی شرانگیزی میں ملوث ایک اور انتہائی مطلوب شر پسند حیدر محمود کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کی شرانگیزی میں ملوث گرفتار شرپسند حیدر کے ماموں کا اعترافی بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے چیئرمیں پی ٹی آئی سے سوال کیے ہیں۔
ماموں نے اپنے بھانجے حیدر محمود کی 9 مئی کی شرانگیزی میں ملوث ہونے پراظہار مذمت کی اور جی ایچ کیو پر حملہ، پاکستان پر حملے کے مترادف قرار دیا۔
شرپسند کےماموں نے بیان میں کہا کسی سیاسی جماعت کی پاک آرمی کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں، جی ایچ کیو پر حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے اور یہ حملہ ناقابلِ قبول ہے۔
شرپسند کے ماموں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سب کو لیکچر دیتے ہیں، کیا 9 مئی کو کینٹ پر حملے کی ہدایات نہیں دی تھیں، میرا چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال ہے آپ نے کیسے سوچ لیا ہم اپنی آرمی کیخلاف جائیں گے۔