جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سیاسی جماعتوں سے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اکاؤنٹس کی تفصیلات 29 اگست تک جمع کرائیں۔ سیاسی جماعتیں سالانہ آمدن اور اخراجات جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن نے فنڈر کے ذرائع اثاثے اور واجبات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کو اکاؤنٹس کی آڈٹ رپورٹ بھی جمع کرانے کا پابند کیا ہے۔

سیاسی جماعتوں سے ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ نہ لینے کے حوالے سے سرٹیفکیٹ بھی طلب کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے یکم جولائی 2022سے30 جون 2023 کی اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں