پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

ای سی سی نے وزارت ریلویز کو من مانے فنڈز دینے سے انکار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ای سی سی نے وزارت ریلویز کو من مانے فنڈز دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی کے حالیہ اجلاس میں وزیر خزانہ نے ریلوے کو من مانے فنڈز دینے سے انکار کیا ہے، وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ پاکستان ریلوے اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے اقدامات کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے وزارت ریلویز کے لیے 10 ارب روپے جاری کرنے سے انکار کیا ہے، ریلویز پر پنشن اور دیگر مدوں کے واجبات 20 ارب روپے پر پہنچ گئے ہیں۔

- Advertisement -

وزارت ریلویز نے مرمت، مین ٹیننس، پنشن اخراجات کے لیے فوری فنڈز اور ٹرین آپریشن کو خلل کے بغیر جاری رکھنے کے لیے بھی فنڈز مانگے تھے، تاہم ریلویز کو سیلاب سے متاثر ٹرین آپریشن بحالی کے لیے 20 ارب روپے بھی نہیں دیے گئے۔

وزیر خزانہ نے اجلاس میں کہا کہ پاکستان ریلوے کو مسلسل من مانی سبسڈیز نہیں دے سکتے، سرکاری کارپوریشن کی پنشن ہر دفعہ بجٹ سے دینا ممکن نہیں ہوتا، ذرائع ای سی سی کا کہنا تھا کہ سرکاری کارپوریشن اپنے وسائل سے پنشن کا انتظام کرتی ہیں، اس انکار کی وجہ سے پاکستان ریلویز کی مالی مشکلات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلویز نے فوری طور پر 10 ارب روپے مانگے، لیکن ای سی سی نے صرف ڈھائی ارب روپے کی منظوری دی ہے، اس سلسلے میں وزارت ریلویز نے ای سی سی کو تحریری طور پر مالی مشکلات سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔

وزارت ریلویز نے ٹرین آپریشن بحالی فنڈز کے لیے ای سی سی سے رجوع کیا تھا، اور بار بار درخواست کے باوجود ریلویز کو 20 ارب روپے نہیں دیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں