منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

ایکنک کےاجلاس:218 ارب مالیت کے10منصوبوں کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہونیوالےایکنک کےاجلاس میں دوسواٹھارہ ارب مالیت کے دس منصوبوں کی منظوری دیدی گئی۔

اجلاس کوبتایاگیا کہ رواں سال وزیراعظم پروگرام کے تحت طلبہ میں چارارب روپے مالیت کے ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے ۔ اجلاس میں منگلا ڈیم پاور ہاوس کی مرمت و بحالی کے منصوبے کی بھی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں پن بجلی کے کئی منصوبے بھی منظور کر لئے گئے ہیں ۔

اجلاس میں شرمائی ہائیڈروپراجیکٹ اپردیر کیلئے ایک سوپچاس میگاواٹ،چترال میں شوگو سین کیلئے ایک سوبتیس میگاواٹ،شوشگائی ایک سوچوالس میگاواٹ کے ہائیڈروپاور پراجیکٹس کی اصولی منظوری دی گئی۔

ان منصوبوں پراکانوے ہزارچھ سو بیاسی اعشاریہ چھ ملین روپے لاگت کاتخمینہ آئے گا۔ایکنک کے اجلاس میں کوئٹہ میں فلائی اوورکیلئےایک ارب اورانچاس لاکھ روپے اور شادی کوراسٹوریج ڈیم کی منظوری دی گئی جس پرچھ ہزارپانچ سوبائیس اعشاریہ آٹھ ایک ملین روپے لاگت آئی گی۔

اہم ترین

مزید خبریں