اے آ ر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں بہو اسما سے بے بی باجی کہتی ہیں کہ دعا کرو تمہارے ابو مجھے اپنے پاس بلالیں۔
ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، منور سعید (صدیقی صاحب)، سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف (سمن)، فائزہ خان (رامین) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’صدیقی صاحب کے انتقال کے بعد بے باجی ٹوٹ گئی ہیں جبکہ بچے گھر کا بٹوارہ کررہے ہیں جس پر وہ افسردہ ہیں۔‘
’اسما ساس کے لیے کھانا لے کر آتی ہیں تو بے بی باجی کہتی ہیں کہ بس بیٹا منہ کا ذائقہ بہت خراب ہوا ہے کچھ کھانے کو جی نہیں کرتا میں نہیں کھاسکتی بس تم دعا کرو کے تمہارے ابو مجھے بھی اپنے پاس بلالیں۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ’اس گھر سے دربدر ہونا میں برداشت نہیں کرسکوں گی، بہتر ہے کہ ان کی طرح سکون سے سوجاؤں۔‘
اسما کہتی ہیں کہ ’امی ایسا نہ کہیں، آپ کو اور شاہ زیب کو دیکھ کر ہی تو میں جیتی ہوں۔‘
کیا گھر الگ ہونے کے بعد بھائیوں کے درمیان لڑائی ختم ہوجائے گی؟ کیا عذرا کا رویہ بے بی باجی کے ساتھ ٹھیک ہوجائے گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔