جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

داسو پن بجلی منصوبہ، سیکیورٹی کے لیے غیر معمولی ٹاسک فورس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: داسو پن بجلی منصوبے کی حفاظت کے لیے حکومت غیر معمولی ٹاسک فورس بنانے جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق داسو پن بجلی منصوبے کی سیکیورٹی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے ٹاسک فورس فیصلے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے لیے پن بجلی ٹاسک فورس لیڈ ایجنسی ہوگی، جس میں فوج، پنجاب رینجرز، جی بی اسکاؤٹس، پولیس، لیویز، واپڈا سیکیورٹی فورس، اور پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز تعینات ہوں گے۔

- Advertisement -

داسو دہشت گرد حملے کا ماسٹرمائنڈ افغانستان میں مارا گیا

یہ ٹاسک فورس داسو پن بجلی منصوبے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرے گی، اور منصوبے کی مکمل سیکیورٹی یقینی بنائے گی، بالخصوص پراجیکٹ پر کام کرنے والے مقامی اور غیر ملکی افراد کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

داسو پن بجلی منصوبہ، اسلام آباد تک 765 کے وی ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائے گی

منصوبے کی سیکیورٹی پر مامور تمام اہلکار ٹاسک فورس کی کمانڈ کے ماتحت ہوں گے، یاد رہے کہ ٹاسک فورس کی تشکیل کے لیے خیبر پختون خوا حکومت نے درخواست کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں