جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

داسو پن بجلی منصوبہ، اسلام آباد تک 765 کے وی ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: داسو پن بجلی منصوبے کے تحت اسلام آباد تک 765 کے وی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، تاہم پاور ڈویژن کی جانب سے 80 کروڑ ڈالر کے منصوبے کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاورکے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ داسو پن بجلی منصوبے کے تحت اسلام آباد تک 765 کے وی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، تاہم پاور ڈویژن 80 کروڑ ڈالر کے منصوبے کی تفصیلات فراہم کرنے سے گریزاں ہے۔

ایم ڈی این ٹی ڈی سی نے کہا کہ عالمی بینک سے معاہدے کے باعث منصوبے کی دستاویزات شیئر نہیں کی جا سکتیں، اگر ایسا کیا تو داسو ڈیم منصوبے کو بھی مسائل کا سامنا کر پڑ سکتا ہے، انھوں نے کہا کہ عالمی بینک سے اقتصادی امور ڈویژن کا معاہدہ ہوا ہے۔

- Advertisement -

جوائنٹ سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ منصوبہ عالمی بینک کے اشتراک سے شروع کیا گیا، این ٹی ڈی سی کے موقف کی تائید کرتا ہوں۔

سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے کہا کہ ڈاکومنٹس فراہم نہ کرنے کا کیا قانونی جواز ہے، جس پر این ٹی ڈی سی حکام کا کہنا تھا کہ ڈاکومنٹس شیئر کرنا معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی، سینیٹر فدا محمد کا کہنا تھا کہ اگر پیسہ عوام کا ہے تو ڈاکومنٹس بھی عوام کے ہونے چاہئیں۔

سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ اگر شفافیت ملحوظ نہیں رکھی گئی تو معاہدہ کیوں کیا گیا، قرض کا پیسہ واپس عوام نے کرنا ہے، این ٹی ڈی سی کی جانب سے بتایا گیا کہ معاہدہ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کے تحت کیا گیا، ہمیں معاہدے کرنے کے بعد اس میں شامل کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں