جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

میگا کرپشن اسکینڈل، ایک ہفتے سے لاپتہ کسٹمز کے 2 افسران ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایک ہفتے سے لاپتہ کسٹمز کے 2 افسران کو اسلام آباد جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا، دونوں افسران میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے سے لاپتا کسٹمز افسران ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے، ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث کسٹمز کے 2 افسران طارق محمود اور یاور عباس کو اسلام آباد جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے 54 لاکھ روپے، ڈھائی ہزار امریکی ڈالر ، متحدہ عرب امارات کے 6 ہزار ایک سو درہم برآمد ہوئے۔

- Advertisement -

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرمعمولی کرپشن میں پاکستان کسٹمز کے دیگر افسران بھی ملوث ہیں، ملزمان کے خلاف ایف ائی اے اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ نمبر 19/23 درج کر لیا گیا ہے۔

ملزمان مختلف کسٹمز افسران کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کے عوض مافیا سے کروڑوں روپے وصول کرتے رہے ، مقدمہ کے مطابق کسٹم کی چیک پوسٹوں سے ماہانہ کی بنیاد پر 40 سے 60 ملین وصول کیے جاتے رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں