منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

نوجوان نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بے زبان کو بچالیا

اشتہار

حیرت انگیز

جان کی پرواہ کیے بغیر ایک نوجوان نے بھیڑ کو بچانے کے لیے دلدل میں چھلانگ لگا دی، ویڈیو نے لوگوں کے دل کو  چھو لیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک شخص نے انسانیت کی مثال قائم کردی جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک بے زبان جانور کی جان بچا رہا ہے۔

افغانستان سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بھیڑ دلدل میں پھنس کر نکلنے کی جدوجہد کر رہی ہے جس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

اس دوران ایک نوجوان وہاں پہنچتا ہے جو بھیڑ کو بچانے کے لیے خود دلدل میں اترجاتا ہے اس کے پاؤں بھی کیچڑ میں دھنسنے لگتے ہیں اور ایسی ہی حالت میں کسی نہ کسی طرح رینگتا ہوا آگے بڑھتا ہے اور بہت مشکل سے بھیڑ کو بچا کر کیچڑ سے باہر نکال لاتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو پر 1 لاکھ 90 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں اور لوگ اس عظیم شخص کی دل کھول کر تعریف کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ انسانیت ہر مذہب سے بالاتر ہے۔ جب کہ دوسرے نے لکھا کہ جانوروں سے ہمدردی رکھنا بہت ضروری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں