22.7 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

"ارشد چائے والا” پھر منظر عام پر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

چند سال قبل سوشل میڈیا کے ذریعے راتوں رات دنیا بھر شہرت حاصل کرنیوالا نوجوان ارشد چائے والا ایک بار پھر منظر عام پر آگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارشد چائے والا نے ایسٹ لندن کے علاقے الفورڈ لین میں اپنا نیا کیفے کھول لیا ہے یہ وہ علاقہ ہے جہاں پاکستان کے علاوہ بھارت اور بنگلہ دیش نژاد افراد کی بڑی تعداد رہتی ہے۔

اس کیفے کی خاص بات اس کی تھیم ہے جس میں جنوبی ایشیا کے روایتی اور ثقافتی عناصر کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں ٹرک آرٹ سے لے کر ہاتھ سے سجایا گیا ویسپا بھی شامل ہے۔ اس کیفے میں‌ گاہکوں کو چھوٹی مٹکیوں میں چائے پیش کرکے نئے ذائقے سے متعارف کرایا جا رہا ہے.

- Advertisement -

 

واضح رہے کہ سبز آنکھوں والے خوبرو نوجوان ارشد نے 2016 میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا بھر ارشد چائے والا کے نام سے شہرت حاصل کی تھی۔

 

اس غیر معمولی شہرت کے حصول کے بعد نوجوان پر اشتہارات اور ماڈلنگ کی آفرز کی بارش ہوگئی تھی۔ ارشد نے کئی اشتہارات کے ساتھ اداکاری اور ماڈلنگ بھی کی اور کئی ٹی وی شوز میں بھی نظر آئے مگر پھر اچانک شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

ارشد نے 2020 میں اسلام آباد میں جدید انداز کا ریستوران ’’کیفے چائے والا روف ٹاپ‘‘ کے نام سے بھی کھولا تھا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں