کابل: افغانستان کی حکومت نے پاکستان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ افغانسان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں جبکہ افغانستان اس کی تردید کر رہا ہے۔
آج افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی اور پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی کے مابین اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
متعلقہ: افغانستان میں ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں، آرمی چیف
ملاقات میں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے یقین دلایا کہ اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان قیدیوں، تاجروں اور مہاجرین کے مسائل کو حل کیا جائے۔
پاکستانی نمائندہ خصوصی آصف درانی نے کہا کہ سیاسی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ میکنزم کیلیے تیار ہیں، کوشش ہوگی کہ دونوں ممالک میں تعلقات مزید مضبوط اور وسیع تر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پُرامن خطہ سب کے مفاد میں ہے لہٰذا دونوں ممالک سکیورٹی پر تعاون کریں۔
افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ آصف درانی نے ملاقات میں طور خم اور جلال آباد سڑک کی تعمیر اور میڈیکل ویزے کا وعدہ کیا۔