اشتہار

گزشتہ سال آئی ایم ایف پروگرام معطلی سے پاکستان کو کتنا نقصان ہوا؟ تفصیلات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: گزشتہ سال آئی ایم ایف پروگرام معطلی سے پاکستان کو غیر ملکی امداد میں 53 فیصد ریکارڈ کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

اقتصادی امور ڈویژن نے گزشتہ مالی سال کی غیر ملکی امداد کی تفصیلات جاری کر دیں، رپورٹ کے مطابق  پاکستان کو گزشتہ مالی سال 10 ارب 88 کروڑ ڈالر کا قرض ملا۔

اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال غیر ملکی امداد کا بجٹ تخمینہ 22 ارب 88 کروڑ ڈالر کا تھا، آئی ایم ایف پروگرام معطلی سے گزشتہ مالی سال ملک کو غیر ملکی امداد میں 12 ارب ڈالر کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

- Advertisement -

اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2 ارب 26 کروڑ ڈالر قرض دیا، عالمی بینک نے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر قرض دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی مالیاتی اداروں سے مجموعی طور پر 5 ارب 22 کروڑ ڈالر کا قرض ملا، حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں سے گزشتہ مالی سال 7 ارب 67 کروڑ ڈالر کی امداد کا تخمینہ لگایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال سعودی آئل فیسلیٹی میں 1 ارب 18 کروڑ ڈالر کی امداد ملی، گزشتہ مالی سال کمرشل بینکوں سے 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرض لیا گیا۔

اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے گزشتہ مالی سال ایک ارب 16 کروڑ ڈالر کا قرض دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں