جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

وفاقی اسپتالوں کی انتظامیہ سے بھرتیوں کا اختیار واپس لے لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی اسپتالوں کی انتظامیہ سے بھرتیوں کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے، بھرتیوں کا اختیار واپس لینے کے حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی اسپتالوں کی انتظامیہ اب ازخود بھرتی نہیں کرسکے گی، ان سے یہ اختیار واپس لے لیا گیا ہے، وزارت صحت کی جانب سے بھرتیوں کا اختیار واپس لینے کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وفاقی اسپتالوں میں بھرتیوں کے لیے تین کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی سیکریٹری وزارت صحت گریڈ ایک تا 10 کے لیے بھرتیاں کریں گے۔

مراسلے کے مطابق جے ایس ہاسپٹلز مصطفی جمال قاضی گریڈ 11 تا 16 کی بھرتیاں کریں گے، گریڈ ایک تا 16 کی بھرتیوں کے لیے شاٹ لسٹنگ ایس اوز ہاسپٹل کمیٹی کریگی،

ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال میں گریڈ ایک تا 15 کی 349 سیٹوں پر بھرتیاں ہونی ہیں، اس کے علاوہ پولی کلینک میں 100 سے زائد سیٹوں پر بھرتیاں ہونی ہیں۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق وفاقی اسپتالوں میں بھرتیوں کی درخواستیں سیکشن افسر وزارت صحت کے نام طلب کر لی گئی ہیں، وفاقی اسپتالوں میں درجہ چہارم کی بھرتیوں میں مقامی ڈومیسائل کا کوٹہ بھی ختم کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی اسپتالوں کی درجہ چہارم کی بھرتیوں میں سندھ اور پنجاب کا کوٹہ شامل ہو گا۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں