14 C
Dublin
بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

شاہینوں کی اونچی پرواز، سری لنکا کو ہوم گرائونڈ پر کلین سوئپ شکست

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شاہینوں نے اونچی اڑان بھرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا کو اس کے ہوم گرائونڈ پر کلین سوئپ شکست سے دوچار کردیا، مہمان ٹیم نے آئی لینڈرز کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 222 رنز ہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق نعمان علی کی شاندار بولنگ کی بدولت قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو کولمبو ٹیسٹ میں بھی شکست دیتے ہوئے سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی، اینجلو میتھیوز کے علاوہ کوئی سری لنکن بیٹر پاکستانی بائولنگ کی تاب نہ لاسکا اور ایک کے بعد ایک بیٹرز پویلین لوٹتا رہا.

عبداللہ شفیق کو پہلی اننگز میں شاندار ڈبل سنچری بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا جب کہ سلمان آغا کو دونوں ٹیسٹ میچ میں عمدہ پرفارمنس دکھانے پر مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا.

- Advertisement -

لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے بہترین بولنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 70 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں، سری لنکن بیٹرز ان کی بولنگ کے آگے بے بس نظر آئے، نسیم شاہ نے بھی ان کا ساتھ دیتے ہوئے 44 رنز کے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔

آج صبح دوسری اننگز کی شروعات میں سری لنکن بیٹرز نے احتیاط سے بیٹنگ کا آغاز کیا اور اوپنرز نے 69 رنز کا آغاز فراہم کیا، تاہم پھر نعمان علی کے سامنے میزبان ٹیم کی مزاحمت دم توڑتی نظر آئی۔

صرف 63 رنز ناٹ آؤٹ بنانے والے اینجلو میتھیوز ہی کچھ مزاحمت کرپائے، ان کے علاوہ نشان مدوشکا 33، ڈیموتھ کرونارتنے 41، کوشل مینڈس 14 اور دنیشل چندی مل ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، دھننجایا ڈی سلوا 10 جب کہ سدیرا سمارا وکرما 5 رنز پو پویلین لوٹے۔

واضح رہے کہ کولمبو میں پاکستانی بیٹرز نے سری لنکا کے لیے پہلی اننگزمیں5 وکٹوں کے نقصان پر 576 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا ہے، عبداللہ شفیق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری بنائی تھی۔

اس کے علاوہ آغاسلمان 132 رنز کی اننگزکھیل کرناقابل شکست رہے جبکہ ان کا ساتھ دینے والے بیڑ محمد رضوان نے بھی ناقابل شکست 50 رنز بنائے، شان مسعود اور سعودشکیل بھی نصف سنچری بنا کر نمایا رہے۔

سعود شکیل نے نے عالمی کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، سعود ابتدائی 7 ٹیسٹ میں ففٹی پلس اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، دھننجیا ڈی سلوا 57 اور دنیش چندی مل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں