پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

نادیہ خان کے شوہر نے کیا سرپرائز دیا جو ان کے لیے وبال جان بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نادیہ خان کے میاں نے انھیں سرپرائز دینا چاہا مگر سب الٹا ہوگیا، ترکی میں بہت چھوٹے ہوٹل میں رکنے اور رات گزارنے کا سارا قصہ اداکارہ نے سنا دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کے دوران نادیہ خان نے بتایا کہ مجھے میرے شوہر نے سپرائز ہالی ڈے پر لے جانے کا کہا، بعد میں پتا چلا کہ ترکی جانے کا پلان ہے مگر کچھ نہیں پتا تھا کہ کہاں ٹھریں گے کن شہروں میں جائیں گے، میاں نے کہا تمہیں کچھ نہیں بتانا۔

سابقہ مارننگ شو ہوسٹ نے بتایا کہ ان کے میاں کو آن لائن چیزیں پلان کرنا نہیں آتیں انھوں نے اس کے لیے ایک ایجنٹ کی خدمات حاصل کی تھیں، شوہر چاہتے تھے کہ ہوٹل کا کمرہ بہت اچھا ہو اور ہم بزنس کلاس میں سفر کریں، میں بڑی خوش تھی۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ جب ایئرپورٹ پہنچے تو ایک گاڑی نے ہمیں بڑی عزت سے پک کیا، میں خوشی سے وی لاگ بناتی رہی، ڈرائیور ہمیں ایک عجیب سی پتلی گلی میں لے گیا، جب بھاری بھاری سوٹ کیس اٹھا کر اندر گلیوں میں گئے تو سامنے بہت چھوٹا سا دروازہ نظر آیا۔

نادیہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ شوہر نے کہا کہ تم اندر چلو ہوٹل اندر سے بہت اچھا ہوگا، مجھے ایجنٹ نے کہا تھا کہ ہوٹل زبردست ہے، میں نے بڑے پیسے دیے ہیں، وہاں ہوٹل کے طور پر استعمال ہونے والی جگہ مں لفٹ تک نہیں تھی، اتنی پتلی سیڑھی تھی کہ سوٹ کیس اوپر لے جانا مشکل ہوگیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انھیں چھوٹی جگہوں پر مشکل پیش آتی ہے اس لے ان کا سانس پھولنے لگا، شوہر کہتے جارہے تھے کہ بہت وی آئی پی چھٹیاں گزاریں گے۔

ہوٹل میں بیڈ بھی بہت چھوٹا تھا، کمرے میں کوئی کھڑکھی نہیں تھی جبکہ دیواروں سے وال پیپر بھی اکھڑے ہوئے تھے، ہوٹل والوں نے دوسرا آپشن دکھایا جو اس سے بھی برا تھا، ایجنٹ نے پہلے تصاویر کسی اور کمرے کی دکھائی تھی وہاں جانے پر ہمیں کوئی اور کمرہ ملا۔

کمرے میں اے سی بھی کولنگ نہیں کررہا تھا، میں نے بڑی مشکل سے رات گزاری میں کافی غصے سے فیصل کو دیکھ رہی تھی مگر وہ کہنے لگے کہ میں نے اس کے لیے بہت پیسے دیے ہیں۔

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ہم لوگ وہاں سے دوسرے فور اسٹار ہوٹل گئے اور ہمیں وہاں آدھے پیسوں میں اس سے اچھا کمرہ مل گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں