لاہور:سابق کرکٹر ذوالقرنین حیدر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،جبکہ انہوں نے بلاول بھٹو کے آئندہ وزیر اعظم بننے کی پیشگوئی بھی کردی۔
ذوالقرنین حیدرکا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کی موجودہ لاٹ میں بلاول بھٹو سب سے بہترین ہیں، یوسف رضاگیلانی اور شاہ محمود پر بھی ہمارے بزرگوں کا دست شفقت رہا۔
یاد رہے کہ ذوالقرنین حیدر نومبر 2010 میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو چھوڑ کرانگلینڈ چلے گئے تھے اور اس کے بعد ان کا کیرئیر تنازعات کا شکار ہو گیا، ڈومیسٹک کرکٹ تو کھیلے لیکن ان پر پاکستان ٹیم کے دروازے بند ہوگئے۔
ڈیپارٹمنٹس بند ہونے سے وہ ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی دور ہو گئے تو انہوں نے بیرون ملک لیگز کھیلنا شروع کردیں۔
کچھ عرصے قبل وہ عمان میں لیگ کھیلنے میں مصروف تھے کہ معدے کے خطرناک انفیکشن کا شکار ہوگئے بیرون ملک علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے وہ سخت تکلیف میں وطن واپس آگئے اور لاہور کے مقامی اسپتال میں آپریشن کرایا۔