جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بلوچستان سے نگراں وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند ہے، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بننے پر مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان سے نگراں وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند ہے، آئینی طریقہ کار پر چلتے ہوئے اس اہم عہدے کے لیے ایک اچھے نام پر اتفاق ہوا جس کے لیے اپوزیشن لیڈر کا بھی شکریہ جنہوں نے مشاورت میں مدد کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ ایک پڑھے لکھے اور محب وطن شخص ہیں اور تمام جماعتوں کی جانب سے ان کے نام پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے۔ امید ہے کہ وہ ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ 16 ماہ میں ہم نے دن رات محنت کر کے ملک کو معاشی استحکام سے ہم کنار کیا اور امید ہے اس کا تسلسل جاری رہے گا کیونکہ ترقی، معاشی بہتری کا تسلسل یقینی بنانا ہی پاکستان اور عوام کی بہتری کیلیے ضروری ہے۔ دعا گو ہوں کہ نگراں وزیراعظم اور ان کی کابینہ عوام اور آئین کی توقعات پر پورا اترے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں