منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کشمیری اورسکھ کمیونٹی کامودی کی فاشسٹ حکومت کیخلاف فرانس میں احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیراہتمام کشمیری اورسکھ کمیونٹی کی جانب سے پیرس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر مظاہرین کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے مودی کی فاشسٹ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے مقبوضہ کشمیر اور بھارتی پنجاب میں مودی کی فسطائیت کیخلاف پلے کارڈز، بینرز اٹھا کر رکھے تھے، مظاہرین کی جانب سے امرت پال سنگھ اورخالصتان تحریک کے رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے بھارتی پولیس کے کریک ڈاؤن کی مذمت کی گئی۔

مظاہرین کی جانب سے گزشتہ چند دنوں میں بھارتی پولیس کی خالصتان تحریک کے سیکڑوں حامی سکھوں کی گرفتاری کی بھی مذمت کی گئی۔

- Advertisement -

کشمیری اورسکھ کمیونٹی کی جانب سے خالصتان تحریک کے حق میں اوربھارت اور مودی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کے جو پہاڑ سرخ کئے ہیں وہ اس پرزیادہ دیرتک مسلط نہیں رہ سکتا، مظاہرین نے انڈیا، انڈین فوج اور مودی حکومت کیخلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔

کشمیری اورسکھ کمیونٹی نے مطالبہ کیا کہ عالمی طاقتیں، یو این او اور یورپین یونین آگے آئے اورکشمیریوں کوان کاحق خودارادیت دلائے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں