قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شادی کے حوالے سے گزشتہ روز سے افواہیں گردش کر رہی ہیں اس حوالے سے انکے والد اعظم صدیقی کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایک ایک کر کے شادی کر رہے ہیں تو ایسے میں قومی کپتان اور ورلڈ نمبر ایک بیٹر بابر اعظم کے پرستار جلد ان کے سر پر سہرا سجا دیکھنا چاہتے۔ گزشتہ روز ان کی شادی کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں پر ان کے والد اعظم صدیقی کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
اعظم صدیقی نے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی رواں برس نومبر میں شادی کی گردش کرتی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم کو ابھی شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے کیونکہ ان کی تمام تر توجہ ابھی کرکٹ پر ہے اور اولین ترجیح اپنی کارکردگی سے پاکستان ٹیم کی کامیابیوں کا گراف بلند کرنا ہے۔
بابر اعظم کے والد نے مزید کہا کہ بابر کے مداحوں کو اپنے ہیرو کو دولہا کی شیروانی میں دیکھنے کے لیے کم از کم ایک سال انتظار کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے قریبی ذرائع سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ قومی کپتان رواں برس ورلڈ کپ کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔
یہ خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل کر گئی اور بابر اعظم کا ناپ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا۔ ان کے لاکھوں چاہنے والوں نے بھی اس خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیٹر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔
بابر اعظم کی شادی کی خبروں پر منیجر کا بیان آگیا
گزشتہ روز یہ خبر وائرل ہونے کے بعد بابر اعظم کے منیجر نے بھی اس حوالے سے وضاحت کر دی تھی۔