شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن حق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کرن حق نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مشرقی لباس میں گلابی پھول پکڑے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
کرن حق نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’پھول‘ کی ایموجی بنائی، ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ماضی کا مشہور گانا ’موسم ہے عاشقانہ‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر پسندیدگی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
ایک مداح نے لکھا کہ ’آپ نے لباس کا انتخاب بہت اچھا کیا ہے۔‘ دوسرے مداح نے لکھا کہ ’دلکش ویڈیو ہے آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔‘
واضح رہے کہ کرن حق سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی تو جو وائرل ہوگئی تھی۔
کرن حق نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں ’روحی‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔
میرے ہی رہنا کی دیگر کاسٹ میں ندا ممتاز، شہروز سبزواری، سید جبران، سبحان احمد، فیضان شیخ، اریج محی الدین ودیگر شامل تھے۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے تھے جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی تھی۔