ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

میرا کاروبار تباہ اور فیملی کو گھر سے نکال دیا گیا، عثمان ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر عثمان ڈار نے کہا ہے کہ میرا گھر، فیکٹری، کاروبار مکمل سیل کردیا گیا ہے۔

اپنے ایک ایکس ( ٹوئٹر) پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ میری جائیداد کو سیل کرکے والدہ اور دیگر اہل خانہ کو گھر سے نکال دیا گیا ہے، پردہ دار خواتین اور بچوں کو گھر سے نکال کر سڑک پر چھوڑ دیا گیا۔

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ میری فیکٹریوں میں کم ازکم ڈھائی ہزار لوگ کام کرتے ہیں، ریاستی مشینری پوری قوت سے میرےخاندان پر ٹوٹ پڑی ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہماری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کے سروں سے چادر کھینچنے والے اللہ سے ڈریں، اللہ کے حضور اپنی والدہ کی مسلسل تضحیک کرنے والوں کا انصاف مانگتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی مقدمات بنا کر انتقامی کارروائی کیلئے اپنی ہی سرزمین پر اشتہاری بنا دیا گیا ہوں، عدلیہ سے اپیل ہے کہ اس بربریت کا فوری اور بلاتاخیر نوٹس لیا جائے، ہرسطح پر قانون کا سامنا کرنے اور عدالتوں کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ کیا گارنٹی ہے کہ میرے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوگا؟ قانون اور اداروں کا احترام کرتا ہوں لیکن قانون پرعمل کون کرائیگا؟ معزز ججز کے حالیہ فیصلے چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ انتقامی کارروائیاں ہورہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں