حیدر آباد: بھارت کے شہر میں رکشہ ڈرائیور نے دن دہاڑے چھوٹے بچے پر قاتلانہ حملہ کردیا جس کی فوٹیج سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد کے علاقے جگت گیری میں رکشہ ڈرائیور نے سر عام چھوٹے بچے پر قاتلانہ حملہ کردیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چھوٹا بچہ اپنے گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ ایک آٹو ڈرائیور وہاں پہنچا اور اس نے بچے کو زمین پر پٹخ کر بلیڈ سے گلا کاٹ دیا، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے کے بعد بچہ زمین پر گر پڑا۔
జగద్గిరిగుట్టలో దారుణం.. బాలుడిపై హత్యాయత్నం
జగద్గిరిగుట్ట – ఇంటిముందు ఆడుకుంటున్న ఆది అనే తొమ్మిదేళ్ల బాలుడికి మాయమాటలు చెప్పి పక్క వీధిలోకి తీసుకెళ్లిన ఆటో డ్రైవర్ బ్లేడుతో గొంతు కోసి తీవ్రంగా గాయపరిచాడు.
స్థానికులని చూసి డ్రైవర్ పరారవగా బాలుడిని స్థానికులు ఆసుపత్రికి… pic.twitter.com/SwK0yX68lX
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) August 22, 2023
اس وحشیانہ واردات کو دیکھ کر مقامی افراد لڑکے کی چیخ و پکار پر اسے بچانے کے لیے پہنچے کہ آٹو ڈرائیور وہاں سے فرار ہو گیا، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلانہ حملے کی وجہ فوری پتہ نہیں چل سکا تحقیقات کی جا رہی ہے۔