پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کو کون سے انصاف کے مواقع دیئے گئے؟ انہیں تو سنا ہی نہیں گیا، چیف جسٹس وکیل الیکشن کمیشن پر برہم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : توشہ خانہ کیس میں چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے وکیل الیکشن کمیشن کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کون سے انصاف کے موقع دیئے گئےہیں؟ انھیں توسنا ہی نہیں گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ کا حصہ ہیں۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کوانصاف کےمواقع دستیاب ہیں ، الیکشن کمیشن کےوکیل کے بیان پرچیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا چیئرمین پی ٹی آئی یہاں کہیں موجود ہے؟ مجھےتوملزم یہاں نظر نہیں آرہا۔ کیا ملزم عدالت میں ہےیاجیل میں قیدہے؟ ایسامذاق نہ کریں۔

- Advertisement -

جسٹس عمر عطا بندیال نے سوال کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوکون سےانصاف کے موقع دیئےگئےہیں ؟ تین دفعہ کیس کال کرکےٹرائل کورٹ نے ملزم کوسزاسنا کرجیل بھیج دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو توسنا ہی نہیں گیا۔

چیف جسٹس نے استفسارکیا کیا فوجداری مقدمات کی سماعت ایسے ہوتی ہے ایک ہی دن میں سزا ہوجائے؟ جسٹس مظاہر نقوی نے سوال کیا کیا قانون میں حق دفاع ملزم کا حق نہیں؟ جس پروکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ دفاع کا حق دینا قانونی طور پرلازمی ہے۔

جسٹس مظاہرنقوی نے کہا سات دن کاوقت کو قانون میں استغاثہ کو بھی دیا جاتا ہے، جس پر وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ 5اگست کوملزم کی جانب سےکوئی پیش نہیں ہوا توسزاسنائی گئی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کیا ملزم نےگواہ پیش کرنےکاکہا تھا؟ امجد پرویز نے بتایا کہ ملزم کےگواہان کو عدالت نےغیرمتعلقہ قراردیاتھا، جس پر چیف جسٹس نےاستفسارکیا کہ فوجداری کیس میں گواہ کوغیرمتعلقہ کیسے کہا جاسکتا ہے؟ کیا آپ کہہ رہے ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ری کردیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا ٹرائل کورٹ کو اتنی کیا جلدی تھی جوصفائی کا موقع ہی نہ دیا ؟ ٹرائل کورٹ نے اپنے کالعدم فیصلےکی بنیاد پرکیسے فیصلہ کردیا؟

جس پر چیف جسٹس نے ریماکس دیئے اس طرح توفیصلےمیں غلطیاں ثابت ہوگئی ہیں تو وکیل الیکشن کمیشن نےکہا غلطیوں کےباوجود عمران خان کےپاس دادرسی کا فورم ہے۔

جسٹس مظاہر نقوی نے ریماکس دیئے ٹرائل کورٹ نے سپریم کورٹ،ہائیکورٹ احکامات کی خلاف ورزی کی، کیا ہر کیس میں اس طرح فیصلے ہوتے ہیں؟ وکیل الیکشن کمیشن نےکہا ہرمقدمےمیں فیصلے اس طرح نہیں ہوتے، بعد ازاں عدالت نےسماعت کل تک ملتوی کردی

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں