پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

لورالائی : خشک میوہ سے لدے کنٹینر نذر آتش ،12 کروڑ روپے کا میوہ جل کر راکھ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لورالائی : دہشت گردوں نے خشک میوہ سے لدے کنٹینر کوآگ لگا دی، جس کے باعث بارہ کروڑ روپے کا خشک میوہ جل کر راکھ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد سے خشک میوہ جات اندرون ملک لے جانے والے کنٹینر کو لورالائی میں قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے نذر آتش کردیا۔

پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے منسلک تاجروں نے واقعے کو پاک افغان تجارتی روابط کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

- Advertisement -

چمن پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ڈان ٹرانزٹ ٹریڈ ایسوسی ، کسٹم کلئیرنگ ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے کہا کہ واقعے کے نتیجے میں 12 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

تاجروں نے بتایا کہ ٹرالر پر پٹرول بم یا کیمیکل پھینکا گیا اور فائرنگ بھی کی گئی۔

انہوں نے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے اپیل کی کہ واقعے کا نوٹس لیکر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں