ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

برطانیہ میں مزید 3 نومولود زہریلے انجکشن سے قتل، نرس گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کے اسپتال میں تین نومولود کو زہریلا انجکشن دے کر قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ قاتل نرس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ روح فرسا واقعہ برمنگھم چلڈرن اسپتال میں پیش آیا ہے جہاں پولیس نے 28 سالہ نرس کو اپنی ملازمت کے دنوں میں کم از کم تین نوزائیدہ بچوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے ارادے سے زہریلی دوا پلانے یا انجیکشن دینے کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔

سات نومولود بچوں کی سفاک قاتل نرس کو سزائے موت

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی برطانیہ کے کاؤنٹیس آف چیسٹر اسپتال میں کام کرنے والی 33 سالہ نرس لوسی لیٹبی کو 7 نومولودوں کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر سیریل کلر قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں