پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

غدر فلم کے ڈائریکٹر نے امیشا پٹیل پر تنقید کے نشتر بر سا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار انیل شرما نے اداکارہ امیشا پٹیل پر تنقید کے نشتر برسا دیے، انیل شرما نے ان کے حسن کی تعریف بھی کی مگر ان کے سخت رویے پر خوب تنقید بھی کی۔

ایک انٹرویو کے دوران ’غدر‘ کے لیے امیشا پٹیل کے انتخاب کے حوالے سے بھارتی ہدایتکار نے کھل کر بات کی، انہوں نے کہا کہ فلم میں بطور ہیروئن امیشا پٹیل کو کاسٹ کرنے کی اہم وجہ ان کی خوبصورتی اور ان کے امیر لڑکیوں والے ناز و انداز تھے۔

انیل شرما نے کہا کہ ’فلم ”غدر“ میں ’سکینہ‘ کے کردار کیلئے امیشا پٹیل کی جگہ کسی اور اداکارہ کو کاسٹ کررہے تھے، امیشا حسین ضرور تھیں لیکن ان کی اداکاری کچھ خاص نہیں تھی۔‘

- Advertisement -

بھارتی ہدایتکار کا کہنا تھا کہ میرا رشتہ کبھی کسی کہ ساتھ خراب نہیں ہوتا، امیشا کے ساتھ میری ”تُو تُو میں میں“ بھی ہوئی اور پھر ٹھیک بھی ہوگئی، مگر ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔

’امیشا جی کی شخصیت ایسی ہی ہے، ’غدر‘ کے دوران بھی ایک میٹنگ میں ہماری طویل بحث ہوئی تھی، امیشا بڑے گھر کی بیٹی ہیں، ان کے مزاج تھوڑے بڑے ہیں لیکن دل کی بُری نہیں ہیں۔ کوئی بات اپنے دل میں نہیں رکھتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگ چھوٹے گھر کے لوگ ہیں،ہم پیار محبت سے زندگی بسر کرتے ہیں، مگر امیشا میں تھوڑا غرور ہے، انہوں نے کہا کہ ان کا الگ مزاج ہے جو کبھی اوپر نیچے ہوجاتا ہے، مگر وہ دل کی بری نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں