پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔
مایا علی اکثر سوشل میڈیا کے ذریعے ملکی مسائل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں۔ آج انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکمرانوں کے نام اہم پیغام جاری کر دیا۔
انسٹاگرام اسٹوری پر اے آر وائی نیوز کی خبر کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے مایا علی نے لکھا کہ چیزیں کنٹرول سے باہر ہوتی جا رہی ہیں، ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ایسا لگتا ہے کہ ہر چیز زیادہ سے زیادہ مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’خدا کیلیے اپنے لوگوں کے بارے میں سوچیں ورنہ اس (مہنگائی) سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگا۔ اپنے ائیر کنڈیشنڈ کمروں سے باہر نکلیں اور اقتدار کیلیے لڑنے کے بجائے ملک اور لوگوں کیلیے لڑیں۔‘
آگے وہ مزید لکھتی ہیں کہ لوگوں نے اس لیے پاکستان کیلیے قربانیاں نہیں دی تھیں۔
مایا علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں (رخشی) اور شہریار منور نے (اسلم) کا کردار نبھایا تھا۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ، صبا فیصل ودیگر شامل تھے۔