کراچی: ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال حسین شاہ کے مبینہ اغوا کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کر لیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بلال حسین شاہ کی والدہ نے مقدمہ درج کروایا ہے جس میں مدعی کا مؤقف ہے کہ بیٹے کو 27 اگست کو اغوا کیا گیا۔
ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹک ٹاکر حریم شاہ نے شوہر کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ میرے شوہر لندن سے کراچی پہنچے تھے جنہیں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔
اس سے قبل ایڈووکیٹ منیر کا بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ تھانہ ڈیفنس میں مقدمے کیلیے درخواست دی ہے، بلال حسین کو ڈیفنس تھانے کی حدود میں گھر سے اٹھایا گیا۔
حریم شاہ کے شوہر کے مبینہ اغوا کا کیس#ARYNews #HareemShah pic.twitter.com/JpMqo8bNXL
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) September 3, 2023