پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

یوم دفاع و شہدا پاکستان، مزارِ قائد اور مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : یوم دفاع وشہدا پر مزار قائد اور مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد کی گئیں، جس میں مہمان خصوصی نے مزار پر پھول رکھے گئے اور فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع و شہدا پاکستان کے موقع پر کراچی میں مزارقائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی، جہاں پاکستان ایئرفورس اکیڈمی اصغرخان کےکیڈٹس نےمزار قائد پر گارڈز کےفرائض سنبھال لئے۔

مہمان خصوصی ایئروائس مارشل غضنفر لطیف نے گارڈز کا معائنہ کیا مزارقائد پرپھول رکھے، تقریب میں ملک و سلامتی کیلئے دعا ہوئی ، جس کے بعد ایئروائس مارشل غضنفرلطیف نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔

- Advertisement -

اس موقع پر ایئروائس مارشل غضنفر لطیف نے خطاب میں کہا کہ آج مسلح افواج کی مشترکہ فتح کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، مسلح افواج کی قربانیوں کی بدولت ہم آزادفضائوں میں سانس لے رہے ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی ، تقریب میں مہمان خصوصی کورکمانڈرلاہور نےعلامہ اقبال کے مزار پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی۔

خیال رہے ملک بھر میں 58 واں یوم دفاع و شہدا آج ملی جوش جزبے سے منایا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں