جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی تاریخ میں پہلی بار پی ایچ ڈی افسر سیکریٹری تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی تاریخ میں پہلی بار پی ایچ ڈی افسر کو سیکریٹری تعینات کردیا گیا، نوید احمد گجر کو گریڈ 19 پرترقی پانے کے بعد عہدہ تفویض کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی پی ایچ ڈی افسر کی بطور سیکریٹری تعینات عمل میں آئی ہے۔ پی ایچ ڈی افسر ڈاکٹر نوید احمد گجر سیکریٹری بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

سابق قائم مقام سیکریٹری سید محمد علی شائق نے بھی انسپکٹرآف انسٹیٹیوشن کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوید احمد گجر بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے پہلے پی ایچ ڈی افسر ہیں۔

نوید احمد کو گریڈ 19 پر ترقی پانے کے بعد بورڈ میں سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرنوید اس سے پہلے ایڈیشنل چارج پر سیکریٹری رہے ہیں۔

گریڈ 18 کے محمدعلی شائق 7 مارچ 2016 سے 5 ستمبر 2023 تک قائم مقام سیکریٹری رہے۔ محمدعلی شائق کو اصل عہدے انسپکٹرآف انسٹیٹیوشن پر تعینات کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں