جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

خاتون نے بکری کا ٹکٹ بھی خرید لیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پبلک ٹرانسپورٹ یا ٹرین میں سفر کرنے سے قبل ٹکٹ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے جس کے بعد ہی آپ اپنی منزل مقصود پر پہنچ سکتے ہیں۔

بھارت میں ٹرین کے ٹکٹ سے متعلق انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں خاتون نے ایمانداری دکھاتے ہوئے ٹرین میں ساتھ سفر کرنے والی اپنی بکری کا بھی ٹکٹ بک کروالیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس(ٹوئٹر) پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ٹرین میں بکری کو اپنی مالکن کے ساتھ سوار دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کے ساتھ اس کی بکری ٹرین میں موجود ہے اور ٹرین میں ٹکٹ چیک کرنے والے افسر نے خاتون سے ٹکٹ مانگا۔

اس دوران ٹکٹ چیکر نے خاتون سے بکری سے متعلق پوچھا جس پر انہوں نے اپنی بکری کا بھی ٹکٹ خرید لیا۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور خاتون کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں