اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے بابر اعظم سے کیا مانگ لیا؟ وائرل ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ میں پاک بھارت دوسرے ٹاکرے سے قبل پریکٹس سیشن کے بعد بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کو روک کر دل کی بات کہہ ڈالی۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو کھیلا جانے والا ایونٹ کا دوسرا ٹاکرا بھی بارش کی مداخلت کے باعث مکمل نہ ہوسکا جو آج دوبارہ کھیلا جائے گا تاہم آج بھی محکمہ موسمیات نے کولمبو میں بادلوں کے گرجنے اور برسنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

اس بڑے میچ سے متعلق سنسنی خیز خبروں کے دوران ہی وکرانت گپتا اور بابر اعظم کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں بھارتی صحافی پاکستان کے کپتان اور عالمی نمبر ایک بیٹر سے دل کی بات کہتے ہوئے فرمائش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان ٹیم ٹریننگ سیشن کے بعد جیسے ہی ہوٹل جانے کے لیے گراؤنڈ سے باہر آنے لگتی ہے تو بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا جو پاکستانی ٹیم کی ٹریننگ کا جائزہ لینے کے لیے پہلے سے وہاں موجود تھے وہ بابر اعظم کو روک لیتے ہیں۔

اس موقع پر دونوں کے درمیان خوشگوار موڈ میں کچھ دیر بات ہوتی ہے جب کہ وکرانت گپتا اچانک کپتان سے فرمائش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجھے اپنے بیٹے کے لیے آپ کا ایک بیٹ (بلاّ) چاہیے کیونکہ وہ آپ کا مداح ہے۔

 

ویڈیو میں بابر اعظم کو مسکراتے ہوئے ہاں کے انداز میں سر ہلاتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد وہ آگے بڑھ جاتے ہیں۔

ایشیا کپ: پاک بھارت کی کل نامکمل رہ جانیوالی جنگ آج پھر لڑی جائے گی

دوسری جانب بابر اعظم سے اپنی مختصر گفتگو کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وکرانت نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی کپتان سے ایک فرمائش کی ہے دیکھتے ہیں وہ پوری ہوتی ہے یا نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں