الیکشن کمیشن نے یاددہانی کروائی ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ31 دسمبر ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام اراکین نے گزشتہ 30 جون تک کی تفصیلات جمع کرانی ہوں گی شریک حیات ، زیر کفالت بچوں کے اثاثوں کےگوشوارے بھی دینے ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مقررہ تاریخ تک مطلوبہ گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے نام شائع کئے جائیں گے، 15جنوری تک مذکورہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل ہوگی۔
یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ غلط معلومات فراہم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔