پی آئی اے انتظامیہ کی ایئرلائن کو مصنوعی سانسیں دینے کےلیے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق رواں ماہ بحران کے سبب نیشنل بینک اور نجی بینک سے17 ارب قرض مانگا گیا ہے۔ نیشنل بینک سے 13ارب روپے اور نجی بینک سے 4ارب روپےکا تقاضا کیا گیا۔
قومی ایئرلائن کو خطیررقم کی ادائیگی میں دونوں بینکوں کی جانب سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ دونوں مالیاتی اداروں کی اعلیٰ قیادت ادائیگی کرنےیانہ کرنےمیں شش وپنج کا شکار ہیں۔
کل تک ادائیگی کا عمل مکمل نہیں کیا گیا تو 2 روزہ تعطیل کے سبب معاملہ سنگین ہو جائے گا۔ تاخیرکی صورت میں ایف بی آر کو فوری ڈھائی ارب روپےکی ادائیگی رک سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایندھن دینے والی کمپنیوں اور جہازوں کی لیز کے اداروں کو ادائیگی رک سکتی ہے صورتحال میں فوری مرمت کے منتظر جہازوں میں بھی بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے۔ انتظامیہ نے جولائی کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کیلئے سی اے سے 4ارب قرض لیا گیا تھا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق 17ارب روپےکیلئے2بینکوں سےبات چیت کاعمل جاری ہے بینک انتظامیہ کی جانب سے ادائیگی کیلئےکسی قسم کا انکار نہیں کیا گیا رقم کےحصول کیلئے درکار دستاویزات کی تیاری کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے۔