پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

عام انتخابات سے متعلق اہم خبر آگئی۔ انتخابات کا شیڈول دسمبر کے پہلے ہفتے میں جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق شیڈول کے ساتھ ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے صدر کے خط کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، صدر نے خط میں الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ سے رجوع کی تجویز دی۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت نے خط میں قومی اسمبلی انتخابات کی بات کی صوبوں کی نہیں، گورنرز صوبوں کے انتخابات کی تاریخ الگ دیں تو آئینی بحران پیدا ہوگا، صدر اور گورنرز انتخابات کی الگ الگ تاریخ دیں پھر بیک وقت الیکشن نہیں ہو سکتے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت انتخابات کی تاریخ پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دینے کیلیے آزاد ہیں، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر نہیں کرے گا، ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

یاد رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے دو روز قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام نام لکھے گئے خط میں 6 نومبر 2023 کو عام انتخابات کروانے کی تجویز دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں