ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی ٹیم بنگلہ دیش کی جانب سے دیے گئے 266 رنز کے تعاقب میں 49.5 اوورز میں 260 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اوپنر شبھمن گل کی 121 رنز کی اننگز بھی بھارت کو شکست سے نہ بچاسکی۔

- Advertisement -

اکشڑ پٹیل نے 42 رنز بنائے، سوریا کمار یادیو 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان روہت شرما کو صفر پر تنظیم حسن نے پویلین روانہ کیا۔

کے ایل راہول 19 جبکہ ایشان کشن 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، تنظیم حسن اور مہدی حسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے تھے اور بھارت کو 266 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کپتان شکیب الحسن نے 80 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تھی، توحید 54 اور ناسم احمد 44 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

بھارت کی جانب سے شردل ٹھاکر نے تین اور محمد شامی نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل بھارت اور سری لنکا کے درمیان اتوار کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں