جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

1965 کی جنگ کا 16 واں دن : بھارت کو ٹینک اور بکتر بند گاڑیوں کا شدید نقصان اٹھانا پڑا

اشتہار

حیرت انگیز

1965 کی جنگ کے 16 ویں روز انڈونیشیا کے خبررساں ادارے’’انترا‘‘نے مسلم کش بھارتی منصوبے سے پردہ اٹھایا، بھارت کو ٹینک اور بکتر بند گاڑیوں کا شدید نقصان اٹھانا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق 1965 کی جنگ کا دن 16 ستمبر کو انڈونیشیا نے بھارتی وزیر دفاع کا مقبوضہ کشمیرمیں قتل عام کا منصوبہ بے نقاب کیا۔

انڈونیشیا کے خبررساں ادارے’’انترا‘‘ نے مسلم کش بھارتی منصوبے سے پردہ اٹھایا ، 1965کی جنگ کے 16 ویں روز بھارت کو ٹینک اور بکتر بند گاڑیوں کا شدید نقصان اٹھانا پڑا اور بھاری آلات کے نقصانات کےعلاوہ بھارتی فوج کے جانی نقصان کی تعداد6889 تک جا پہنچی۔

- Advertisement -

چین،انڈونیشیا،سری لنکا،نیوزی لینڈ نے پاکستان سے یکجہتی اور بھارتی جارحیت کی بھرپورمذمت کی۔

سیالکوٹ،جموں کے محاذ پر پاک فضائیہ نے دشمن کے حملے کو پسپا کیا اور 36بھارتی ٹینک تباہ کئے، افواج پاکستان نے واہگہ، اٹاری، کھیم کرن میں بھارتی حملے کو ناکام بنایا۔

پاک فوج نےانہیں 12میل بھارتی حدود میں دھکیلتےہوئے6میل کےعلاقےپرقبضہ کر لیا اوردشمن کوبھاری جانی نقصان پہنچاتے ہوئے راجوڑی سیکٹر کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔

پاک بحریہ نے بھی بحیرہ عرب پرمکمل کنٹرول حاصل کیا اوربھارتی نیوی کی نقل و حرکت بند کر دی جبکہ پاک فضائیہ کے سیبر طیاروں نے بھارتی فضائیہ کے2ہنٹر طیاروں کو دریائے بیاس پر مار گرایا۔

سیالکوٹ، جموں، واہگہ، اٹاری، کھیم کرن اور گدروسیکٹرمیں پاک فضائیہ نےکامیاب کارروائیاں کیں ، پاک فضائیہ کےلڑاکاطیاروں نے20بھارتی ٹینک، متعدد فوجی گاڑیاں اور گن پوزیشنز کو تباہ کیا۔

1965کی جنگ قوم کی اپنی افواج کیساتھ محبت،عقیدت کےان گنت واقعات سےبھرپور ہے، ملک کے تمام شعبہ ہائے زندگی کے افرادنے بھرپور عطیات دیکر ڈیفنس فنڈ میں مالی امداد فراہم کی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں