ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

مودی سرکار کی دہشت گردانہ پالیسی کی ایک اور حقیقت منظرعام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

مودی سرکار کی انتخابات جیتنے کے لیے دہشت گردانہ پالیسی اپنانے کی ایک اور حقیقت منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مودی سرکار نے دہشت گردی کا گڑھ بنا کر پاکستان پر الزام لاگیا اور بھارتی انتہا پسندوں کی حمایت حاصل کرکے 16 ستمبر کو بارہ مولہ کے اُڑی سیکٹر میں بھارتی فورسز کے جوان ہلاک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ انکاؤنٹر میں متعدد افسران اور جوان ہلاک ہوگئے، 12 ستمبر کو اننت ناگ میں بھی ایسے ہی من گھڑت خبریں آئیں۔

- Advertisement -

فالس فلیلگ آپریشن بھارتی ڈرامہ ہے جس سے بھارت اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے، پاکستان پر الزام لگا کر مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

بھارتی انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار نے اپنے ہی شہریوں اور فوجی افسران کی بلی چڑھانا شروع کردی، بھارت ایک بار پھر پلوامہ ڈرامے کو دہرا کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

عالمی میڈیا کی متعدد رپورٹس اور آڈیو ویڈیو ثبوت ہیں کہ بھارتی فورسز دہشت گردی پھیلانے میں ملوث ہیں، لائن آف کنٹرول پر دہشت گردی پھیلا کر بھارت سیاسی عزائم حاصل کررہا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جعلی انکاؤنٹر، من گھڑت خبریں پھیلا کر جنگی جنون پیدا کرنا مودی کا پرانا وطیرہ ہے۔

بھارتی میڈٰا کے مطابق موعدی سرکار ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کو منقطع کرنا چاہتی ہے، بھارتی حکومت راجوڑی اور اننت ناگ میں بڑھتے فسادات پر قابو پانے میں ناکام ہے، فسادات پر سوالات کا رخ موڑنے کے لیے پاکستان پر لازام تراشی کے اوچھے ہتھکنڈے آزمائے جارہے ہیں۔

راجوڑی سیکٹر میں پانچ بھارتی فوجیوں کا قتل بھی مودی کی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش تھی، بھارت کی یہی کوششیں رہی ہے کہ اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے، سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں کی گئیں تاکہ ایل او سی پر جنگی صورتحال برقرار رہے۔

مقبوضہ کشمیر میں جہاں یہ ڈرامہ رچایا جارہا ہے وہاں صورتحال بالکل نارمل ہے، ان علاقوں کی نارمل صورتحال تصاویر اور ویڈیوز سے ثابت ہے، سارے ڈرامے کا مقصد صرف سیز فائر کو توڑنے کا جواز پیدا کرنا ہے، بھارت پاکستان کے خلاف گھٹیا مہم جوئی کے لیے راہ ہموار کرنا چاہتا ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں