جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

نسیم شاہ کی انجری سے متعلق پی سی بی کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی کندھے کی انجری سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بیان آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ نسیم شاہ کی انجری پرنظر رکھے ہوئے ہے، نسیم شاہ کی دیکھ بھال کے لیے طبی ماہرین سے رابطے میں ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ میڈیکل پینل کی رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے آئندہ ماہ سے بھارت میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلے کا اہم میچ بھی نہیں کھیلا تھا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق نسیم شاہ کی دائیں کندھے کی انجری سنگین نوعیت کی ہے اور فاسٹ بولر ورلڈ کپ، رواں سال کے آخر میں ہونے والی آسٹریلیا کے خلاف سیریز اور پی ایس ایل سے بھی باہر ہوسکتے ہیں۔

ورلڈ کپ سے قبل نسیم شاہ کی انجری کے معاملے پر شائقین کرکٹ بھی مایوس ہیں اور شائقین کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر محمد عامر کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جانا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں