15.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

نسیم شاہ کی انجری، شائقین کا محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنیکا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ ایشیا کپ میں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد ان کی آئندہ ماہ شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ کے دائیں کندھے میں انجری کا پی سی بی میڈیکل پینل جائزہ لے رہا ہے لیکن خدشہ ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوجائیں گے۔

20 سالہ نسیم شاہ کی انجری سے متعلق کہا جارہا ہے وہ ناصرف ورلڈ کپ بلکہ رواں سال کے آخری میں آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ساتھ آئندہ سال ہونے والی پی ایس ایل سے بھی باہر ہوسکتے ہیں۔

- Advertisement -

نسیم شاہ کی انجری نے شائقین کرکٹ کو مایوس کردیا ہے اور نوجوان فاسٹ بولر کی انجری سے ٹیم انتظامیہ بھی پریشانی میں مبتلا ہے۔

کرکٹ شائقین نے مطالبہ کیا ہے کہ نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر محمد عامر کو ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل کیا جائے۔

حسن نامی صارف نے لکھا کہ سیاست ایک طرف، نسیم شاہ کا اگر اس وقت کوئی متبادل ہے تو وہ صرف محمد عامر ہے۔‘

وقار اعظم نامی صارف نے لکھا کہ ’صرف محمد عامر ہی نسیم شاہ کے بہترین متبادل ہوسکتے ہیں، پی سی بی آپ کو عامر کو ٹیم میں شامل کرنا ہوگا۔‘

واضح رہے کہ محمد عامر نے پاکستان کے لیے آخری ون ڈے میچ اکتوبر 2019 میں سری لنکا کے خلاف کراچی میں کھیلا تھا۔ انہوں نے اس وقت کی ٹیم مینجمنٹ کے تحفظات کے بعد 2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں