جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ہراساں کرنے پر اسکول طالبہ نے خود کو پھندا لگا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پڑوسی کے ہراساں کرنے پر اسکول طالبہ نے گھر میں خود کو پھندا لگا کر جان دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گریٹر نوئیڈا میں پیش آیا جہاں لڑکی نے گھر میں زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ لڑکی نے خود کو اس وقت پھندا لگایا جب اس کے والد اور بھائی مقامی شخص کی طرف سے اسے ہراساں کیے جانے کی شکایت درج کرانے کے لیے پولیس اسٹیشن میں موجود تھے۔

اہل خانہ نے بتایا کہ 8ویں جماعت کی طالبہ کو 20 سالہ ملزم کی طرف سے مبینہ طور پر کافی عرصے سے ہراساں کیا جا رہا تھا جو گزشتہ رات دیر گئے اس کا فون نمبر لینے کے لیے اس کے گھر گیا تھا۔

- Advertisement -

پولیس نے کہا کہ لڑکی اور ملزم ایک ہی محلے میں رہتے تھے اور ایک دوسرے کو ماضی سے جانتے تھے اور وہ اس معاملے میں تمام دعووں کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ تعزیرات ہند کی دفعہ 354 اور جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (POCSO) ایکٹ کے تحت جیور پولیس اسٹیشن میں کیس کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

پولیس اہلکار نے بتایا لڑکی کے بھائی نے آج پولیس سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ ملزم، جو جہانگیر پور میں رہتا ہے، رات 12.30 کے قریب اس کے گھر آیا اور ان سے بہن کا فون نمبر مانگا۔

اہلکار نے مزید کہا کہ جب لڑکی کا بھائی اور والد شکایت درج کروانے کے لیے پولیس اسٹیشن میں تھے تو اطلاع ملی کہ لڑکی نے گھر میں پھندے سے لٹک کر خود کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں