جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بھارتی کرکٹرز کا ایک دوسرے کی نقل اتارنے کا مقابلہ، دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو میں ایشیا کپ کے فائنل مقابلے میں سری لنکا کو آسانی سے زیر کرنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی نقل اتارنے کا مقابلہ کیا۔

گزشتہ روز ایشیا کپ کے تاریخ ساز فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر آٹھویں بار ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس خوشیوں بھرے موقع پر بھارتی کھلاڑی بھی مسرور نظر آئے اور اسی سرور میں انہوں نے میدان میں ہی ایک دوسرے کی نقل اتارنے کا مقابلہ کیا جس کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ کے بعد اوپنر ایشان کشن اپنے سینیئر کھلاڑی ویرات کوہلی کے چلنے کی نقل اتارتے ہیں جس کو دیکھ کر خود ویرات کوہلی بھی حیران رہ گئے اس کے بعد کوہلی جواباً ایشان کے چلنے کے انداز کی نقل کرتے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 کا فائنل کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مختصر ترین فائنل میچ بن گیا جس کا فیصلہ صرف 21 اوورز میں ہوگیا۔ پہلے سری لنکن ٹیم بھارتی پیسر سراج کے حملوں کی تاب نہ لاتے ہوئے 50 رنز پر پویلین لوٹ گئی بھارتی اوپنرز نے صرف 7 اوورز میں 51 رنز کے معمولی ہدف حاصل کر لیا۔

سراج نے 7 اوورز میں 21 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جب کہ ہاردیک پانڈیا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں